کے پی شرما اولی نے آج نوتشکیل شدہ اتحاد کی چار پارٹیوں کے 21 وزرا کے ساتھ، نیپال کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ صدر رام چندر Paudel نے اُنھیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
CPN-UML کے 72 سالہ صدر، کے پی شرما اولی نے آج عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ اُن کی حلف برداری جمعہ کے روز پشپ کمل دہل کو اقتدار سے برطرف کرنے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ کاٹھمنڈو میں صدر کے دفتر شیتل نواس میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں نائب صدر رام سہائے پرساد یادو، سابق وزیر اعظم اور نیپالی کانگریس کے صدر شیربہادر دیوبا، سابق وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ، ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر دیوراج Ghimire کے علاوہ دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔ صدر رام چندر Paudel نے نیپال کے آئین کی دفعہ 76 (2) کے مطابق اتوار کے روز کے پی شرما اولی کو وزیراعظم کے عہدے کیلئے مقرر کیا تھا۔ آج دو نو منتخب نائب وزراء اعظم ہیں۔ ان میں سے ایک نیپالی کانگریس کے پرکاش مان سنگھ اور دوسرے CPN-UML کے بشنو پرساد Paudel شامل ہیں۔
دونوں نئے وزراء اعظم کو اپنے عہدے کا حلف دلایا گیا۔ نائب وزیر اعظم کے عہدے کے ساتھ ہی، پرکاش مان سنگھ کو شہری ترقی کا وزیر اور بشنو Paudel کو خزانے کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ صدر رام چندر Paudel نے اِس تقریب کے دوران، نو مقررہ 21 وزرا کو عہدے اور راز داری کا حلف دلایا۔ اولی کے زیر قیادت کابینہ میں اب NC، یو ایم ایل، جنتا سماج بادی پارٹی (JSP) اور لوک تانترک سماج بادی پارٹی (LSP) سے وزرا شامل ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جناب کے-پی شرما اولی کو نیپال کا وزیر اعظم مقرر کیے جانے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں جناب مودی نے کہا کہ وہ بھارت اور نیپال کے درمیان دوستی کے گہرے روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کام کرنے کے تئیں نیز باہمی طور پر مفید دوطرفہ تعاون کو مزید توسیع دینے کے تئیں پُر امید ہیں۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے Arzu Rana Deuba کو نیپال کا وزیر خارجہ مقرر کیے جانے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں ڈاکٹر شنکر نے کہا کہ وہ بھارت اور نیپال کی کثیر رخی شراکت داری کو توسیع دینے کے لیے اُن کے ساتھ کام کرنے کے تئیں پُر امید ہیں۔
Site Admin | July 15, 2024 10:12 PM