وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کیرالہ کے وائناڑ ضلع میں چٹانوں کے ٹکڑے گرنے سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بازآبادکاری کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ جناب مودی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور زندہ بچ جانے والے افراد سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وائناڑ ضلع کلکٹریٹ میں ایک جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پورا ملک اور مرکزی سرکار چٹانوں کے ٹکڑے گرنے سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جناب مودی نے ریاستی سرکار کو راحت کوششوں میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
وزیر اعظم نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ Pinarayi Vijayan پر زور دیا کہ وہ ریاست کی ضروریات کے بارے میں ایک تفصیلی عرضداشت بھیجیں جس پر موافقانہ انداز سے غور کیا جائے گا۔ ریاست کے چیف سکریٹری ڈاکٹر V. Venu نے چٹانوں کے ٹکڑے گرنے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور متاثرہ لوگوں کی بازآبادکاری کیلئے مرکزی سرکار سے درکار مدد کے بارے میں وزیر اعظم کو جانکاری دی۔
Site Admin | August 10, 2024 9:50 PM