August 10, 2024 2:48 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالہ کے وائناڑ میں چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے واقعات سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا

وزیر اعظم نریندر مودی جو مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ وائناڈ کے دورے پر ہیں، چُورا مالا پہنچ گئے ہیں۔ چورا مالا پچھلے مہینے کی 30 تاریخ کو بڑے پیمانے پر چٹانوں کے ٹکرے گرنے سے بری طرح متاثر علاقوں میں سے ایک ہے۔ فوج نے چُورامالا میں Iruvanipuzha دریا پر 190فٹ Bailey برج تعمیر کیا تھا، جس کی وجہ سے مٹی کے تودے کھسکنے والے علاقوں کو بھاری آلات اور فوجی اہلکاروں کے تیزی سے نقل وحمل میں سہولت حاصل ہوئی۔ وزیر اعظم نے فوجی اہلکاروں اور امدادی اور بچاؤ کارروائیوں میں ملوث افراد سے بھی بات چیت کی۔گورنر عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ Pinarayi Vijayan اور ثقافت، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت سریش گوپی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ جناب مودی چُورا مالا سے MIMS اسپتال اور Meppady میں سینٹ جوزف اسکول میں واقع ایک امدادی کیمپ کے لیے روانہ ہوں گے اور اس حادثے میں زندہ بچے افراد سے بات چیت کریں گے۔اِس سے پہلے وزیر اعظم نے چٹانوں کے ٹکرے گرنے سے متاثرہ Punchirivattom، Mundakkai اور Attamala علاقوں کاIAF کے ایک ہیلی کاپٹر سے فضائی معائنہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں