August 24, 2024 3:33 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یوکرین تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے ہی، بھارت ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے۔ وہ دونوں ملکوں کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس آگئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یوکرین تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے ہی، بھارت ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے۔ وہ دونوں ملکوں کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس آگئے ہیں۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے یوکرین کے صدر Volodymyr Zelenskyy کے ساتھ Kyiv میں وفدوں کی سطح کی بات چیت کی۔ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے پُرزور طریقے پر کہا کہ یوکرین اور روس کو وقت ضائع کئے بغیر مل بیٹھ کر موجودہ لڑائی ختم کرنے کے طور طریقے تلاش کرنے چاہئیں۔ جناب مودی نے کہا کہ فروری 2022 میں دونوں ملکوں کے درمیان یہ تنازعہ شروع ہوا تھا اور بھارت تبھی سے امن کا حامی رہا ہے۔

اس دورے کے دوران، مختلف شعبوں میں باہمی رشتوں کو مستحکم کرنے کی غرض سے چار مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے، جن میں زراعت، ثقافتی تبادلے اور دواؤں کے کنٹرول سے متعلق معیارات بھی شامل ہیں۔

اِس سے پہلے پولینڈ کے دورے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے وارسا میں پولینڈ کے وزیر اعظم Donald Tusk سے گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو بڑھاکر کلیدی شراکت داری تک پہنچانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے عزم کا اظہار کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان خوشحالی، استحکام اور ایک پائیدار عالمی نظام کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں