ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 8, 2024 9:44 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہریانہ میں BJP کی جیت، ترقی اور اچھی حکمرانی کی جیت ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں BJP نے لگاتار تیسری بار کامیابی حاصل کی ہے۔ نئی دلّی میں BJP صدر دفتر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ گیتا کی سرزمین پر سچائی، ترقی، اچھی حکمرانی نے جیت حاصل کی ہے اور سبھی برادریوں نے BJP کو ووٹ دیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ یہ کامیابی جمہوریت اور آئین کی کامیابی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہریانہ میں BJP کی کامیابی، پارٹی کارکنوں کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہریانہ کے عوام نے آج تاریخ رقم کی ہے۔
جناب مودی نے ہریانہ اور جموں وکشمیر کے عوام کے تئیں شکریے کا اظہار کیا ہے۔اِس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے، ہریانہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے بعد، صدر دفتر پہنچنے پر، BJP کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اُن کا خیر مقدم کیا۔BJP صدر جگت پرکاش نڈا نے اپنے خطاب میں کہاکہ BJP نے ہریانہ میں تیسری مدت کیلئے کامیابی حاصل کی ہے اور جموں وکشمیر میں بھی اُس کے ووٹوں کے تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں