ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 4, 2024 9:31 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کی دہشت گردی کو نہ تو صحیح ٹھہرایا جاسکتا ہے اور نہ ہی معاف کیا جاسکتا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کی دہشت گردی کو نہ تو صحیح ٹھہرایا جاسکتا ہے اور نہ ہی معاف کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ اُن ملکوں کو الگ تھلگ کرے اور بے نقاب کرے، جو دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں، اُن کی مدد کرتے ہیں اور دہشت گردی کو نظر انداز کرتے ہیں۔
قزاخستان کے شہر آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے وزیر اعظم کی نمائندگی کرتے ہوئے اُن کا یہ پیغام پہنچایا۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ سرحد پار سے پھیلائی جانے والی دہشت گردی کے تعلق سے فیصلہ کن کارروائی کرنے کی ضرورت ہے اور دہشت گردی کیلئے سرمایہ فراہم کرنے اور بھرتی کے عمل سے سختی کے ساتھ نمٹا جانا چاہیے۔
وزیر اعظم نے نوجوانوں میں شدت پسندی پھیلائے جانے کی روک تھام کیلئے پیش بندی کے اقدامات پر بھی زور دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی یہ سربراہ کانفرنس، عالمی وبا کے اثرات، مختلف خطوں میں محاذ آرائی، بڑھتی ہوئی کشیدگی، اعتماد کے فقدان اور دنیا کے مختلف ملکوں میں ٹکراؤ کے بڑھتے ہوئے مقامات کے پس منظر میں ہو رہی ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ کا مقصد اِن حالات و واقعات کے مضمرات کا سامنا کرنے کیلئے مشترکہ بنیاد تیار کرنا ہے۔ آب و ہوا کی تبدیلی کے معاملے کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ کاربن کے اخراج میں وعدے کے مطابق کٹوتی کی سمت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں