ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 7, 2025 9:30 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پرسنل ڈاٹا کے تحفظ سے متعلق ضوابط 2025 کا مجموعہ شہری مرکوز حکمرانی کے بھارت کے عزم کو ترجیح دیتا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پرسنل ڈاٹا کے تحفظ سے متعلق ضوابط 2025 کا مسودہ شہری مرکوز حکمرانی کے بھارت کے عزم کو ترجیح دیتا ہے۔ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو کے ایک پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ضابطوں کا مقصد پرسنل ڈاٹا کا تحفظ تو ہے ہی، ساتھ ہی ترقی کی رفتار اور سب کی شمولیت کو آگے بڑھانا ہے۔ ڈیجیٹل پرسنل ڈاٹا کے تحفظ سے متعلق ضابطوں کا مسودہ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے جاری کیا ہے۔ ضابطوں کا مسودہ شہریوں کے ڈیجیٹل پرسنل ڈاٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے بھارت کے عزم کا ایک ثبوت ہے، ساتھ ہی یہ اختراعات کی جانب رواں اور سب کی شمولیت والی ترقی کے حصول کی بات کرتا ہے۔وزارت نے MyGov پلیٹ فارم کے ذریعے اگلے ماہ کی 18 تاریخ تک عوام اور تمام طرفین سے ضوابط کے اِس مسودے پر اُن کے تاثرات اور تبصرے طلب کئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں