ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 2, 2025 4:11 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ڈجیٹل کامرس کیلئے اوپن نیٹ ورک نے چھوٹے کاروباری گھرانوں کو بااختیار بنانے اور ای کامرس میں انقلاب لانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ڈجیٹل کامرس کیلئے اوپن نیٹ ورک نے چھوٹے کاروباری گھرانوں کو بااختیار بنانے اور ای کامرس میں انقلاب لانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر، جناب مودی نے کہا کہ یہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں بھی اہم رول ادا کررہا ہے۔

اِدھر کامرس اور صنعتوں کے محکمے کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ مودی سرکار نے ملک میں ای کامرس کو جمہوری طرز پر ڈھالنے کے نظریے کے ساتھ 2021 میں ڈجیٹل کامرس کا اوپن نیٹ ورک شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران، اِس نے کئی سنگِ میل طے کئے ہیں اور خاص طور پر چھوٹا کاروبار کرنے والے افراد کیلئے مذکورہ نیٹ ورک پر برابر کا موقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنایا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں