وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا ہے کہ دنیا مختلف عالمی مسائل کے حل کیلئے آج بھارت کی جانب دیکھ رہی ہے۔ آج شام نئی دلّی میں Genomics Data کانکلیو میں ایک ویڈیو پیغام میں جناب مودی نے کہا کہ Genome India پروجیکٹ، ملک کے بائیو ٹیکنالوجی کے منظر نامے میں ایک انتہائی اہم لمحہ ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 21 ویں صدی میں بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو ماس کی آمیزش، ایک ترقی یافتہ بھارت کو بائیو معیشت بنانے کی اہم بنیاد ہے۔ وزیر اعظم نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ گزشتہ 10 برس میں ملک کی بائیو معیشت 10 ارب ڈالر سے آج 150 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
وزیر اعظم نے Genome انڈیا ڈیٹا کے جاری کیے جانے کی یہ کہتے ہوئے ستائش کی کہ یہ ملک میں تحقیق اور صحت کی دیکھ بھال کے معاملے میں ایک تاریخی قدم ہے۔ وزیر اعظم نے اِس بات کا ذکر کیا کہ مختلف گروپوں سے 10 ہزار بھارتیوں کی Genome Sequence کا جائزہ لیا گیا ہے اور اُس کے اعداد و شمار اب بھارتی بائیولوجیکل ڈیٹا سینٹر میں دستیاب ہیں۔ اِن اعداد و شمار کو ملک بھر میں تحقیق کاروں، سائنسدانوں اور اسکالروں کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ یہ معلومات، ملک میں پالیسی سازی اور منصوبہ بندی میں کافی مدد کرے گی۔تقریب کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے ڈیٹا کے تبادلے سے متعلق ضوابط کا طریقہئ کار جاری کیا اور IBDC DaTa Access پورٹل کا آغاز کیا۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ دہائی، بھارت میں بائیو ٹیکنالوجی کیلئے یکسر تبدیلی والی رہی۔
Site Admin | January 9, 2025 9:37 PM