وزیر اعظم اور BJP کے سینئر رہنما نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ مہایوتی سرکار نے مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کی ترقی کیلئے انتھک کام کیا ہے۔ ناندیڑ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ گذشتہ ڈھائی سال میں مراٹھواڑہ خطے میں 80 ہزار کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ انھوں نے خطے میں آبپاشی کے 11 پروجیکٹوں کو اجاگر کیا۔
انھوں نے دلّی-ممبئی صنعتی کوریڈور، ریل کوچ فیکٹری، لاجسٹک پارک، Samruddhi شاہراہ، شکتی پیٹھ ایکسپریس وے جیسے اہم ترقیاتی پروجیکٹوں اور ناندیڑ سے دلّی اور آدم پور کیلئے نئی پروازوں کا ذکر کیا اور اِس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ اِن سے مقامی سطح پر روزگار کے متعدد مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ BJP نے ہریانہ ریکارڈ اکثیریت کے ساتھ حکومت قائم کی۔ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے ساتھ ساتھ ناندیڑ لوک سبھا سیٹ کیلئے ضمنی چناؤ بھی 20 نومبر کو ہوگا۔
مہاراشٹر میں BJP کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اُن کی حکومت نے تیسری مدتِ کار میں مہاراشٹر میں بنیادی ڈھانچے سے متعلق کئی پروجیکٹوں سمیت کروڑوں روپئے کی مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا ہے۔ اکولہ کے ودربھ میں پہلی چناؤ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے امراوتی میں ٹیکسٹائل پارک کا سنگ بنیاد رکھ کر کپاس کی پیداوار کرنے والوں کیلئے صنعت اور بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کا کام کیا ہے۔ انھوں نے ودربھ میں آبپاشی پروجیکٹوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ سابقہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے دیویندر فڑنویس حکومت کے اہم آبپاشی پروجیکٹوں پر عملدرآمد کو روک رکھا تھا۔
جناب مودی نے اِس بارے میں بھی مطلع کیا کہ ان کی حکومت نے مراٹھی زبان کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیا ہے جس سے مہاراشٹر کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں اِس ماہ کی 20 تاریخ کو انتخابات ہوں گے۔
Site Admin | November 9, 2024 9:44 PM