ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 23, 2024 9:49 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کی جیت ترقی اور اچھی حکمرانی کی جیت ہے۔ انھوں نے جھارکھنڈ میں JMM کی قیادت والے اتحاد کو مبارکباد دی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر میں ریاستی اسمبلی انتخابات میں NDA کو تاریخی اکثریت ملنے پر مہاراشٹر کے باشندوں خاص طور سے ریاست کے نوجوانوں اور خواتین کے تئیں تشکر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آج کہا کہ یہ پیار اور اپنا پن غیر معمولی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب مودی نے مزید کہا کہ ریاست میں ترقی اور اچھی حکمرانی کی جیت ہوئی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اتحاد مہاراشٹر کی ترقی کیلئے کام کرنا جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم نے جھارکھنڈ کے لوگوں کا بھی BJP کی حمایت کرنے کیلئے یہ کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا کہ پارٹی عوام کے معاملات اٹھانے اور ریاست کیلئے کام کرنے کی خاطر ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔ انہوں نے JMM کی قیادت والے اتحاد کو اُس کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے مختلف ضمنی چناؤ میں NDA امیدواروں کو مختلف ریاستوں میں کامیاب بنانے پر بھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ ان کے خواب اور امنگوں کو پورا کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں