ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 29, 2024 9:51 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں لگاتار بڑھتی ہوئی راست سرمایہ کاری سے میک اِن انڈیا مہم کی کامیابی کا اظہار ہوتا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آکاشوانی پر ’من کی بات‘ پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ اِس پروگرام کا 114واں نشریہ تھا۔اِس ماہانہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت ’میک اِن انڈیا پہل‘ کی وجہ سے، مصنوعات سازی کا ایک پاور ہاؤس بن گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ غریب، متوسط طبقہ اور MSMEs کو، اِس مہم سے بڑا فائدہ ہو رہا ہے اور اِس کی وجہ سے ہر طبقے کے لوگوں کو اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع فراہم ہوا ہے۔ جناب مودی نے لوگوں سے زور دے کر کہا کہ وہ آئندہ تہوار کے دنوں میں بھارت میں تیار کی گئی مصنوعات خریدیں۔
پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے، سووچھ بھارت مشن کی کامیابی کا ذِکر کیا جسے اگلے مہینے کی 2 تاریخ کو دس سال ہوجائیں گے۔ جناب مودی نے لوگوں سے زور دے کر کہا کہ وہ صفائی ستھرائی کی مہم میں حصہ لیں۔
وزیر اعظم نے نئے شعبوں کے ابھرتے ہوئے تناظر میں، روزگار کے بدلتے ہوئے منظرنامے کی طرف اشارہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ اطلاعات ونشریات کی وزارت نے Create in India کے موضوع کے تحت 25 چیلنجوں کا آغاز کیا، جس کا مقصد صلاحیت اور تخلیقیت کو فروغ دینا ہے۔
آج کے من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ نشریہ، اُن کیلئے خاص طور پر جذبات کا سبب ہے کیونکہ 3 اکتوبر کو اِس پروگرام کے 10 سال پورے ہو رہے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ من کی بات کے کروڑوں سامعین، اِس سفر کے ساتھی رہے جنھوں نے ملک کے کونے کونے سے معلومات فراہم کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں