July 27, 2024 9:48 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مرکز اور ریاستوں کی مشترکہ کوششوں سے 2047 تک وکست بھارت کے نظریے کو حاصل کیا جاسکتا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ”وکست بھارت @2047“ ہر بھارتی کی خواہش اور آرزو ہے۔ انھوں نے یہ بات آج نئی دلّی میں نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی نویں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے CEO بی بی آر سبرامینیم نے کہا کہ وزیر اعطم جناب مودی نے کہا کہ ریاستیں اِس مقصد کو حاصل کرنے میں اہم رول ادا کرسکتی ہیں، کیونکہ وہ عوام سے براہ راست جڑی ہوئی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی، جغرافیائی و سیاسی تبدیلیوں اور مواقع کی دہائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے سازگار پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی طرف پیش رفت کرنے کا ایک موثر وسیلہ ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ملک صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
بھارت 100 سال میں ایک مرتبہ آنے والی وبا کو بھی شکست دے چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے شہریوں میں مکمل اعتماد اور بھر پور جوش ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وکست بھارت @2047 کا خواب، تمام ریاستوں کی مشترکہ کوششوں سے ہی پورا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ریاستیں، ترقی یافتہ بھارت بنائیں گی۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت نوجوانوں کی آبادی والا ملک ہے۔ یہ اپنی افرادی قوت کے سبب پوری دنیا کے لیے ایک پُرکشش مقام بنا ہوا ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند اور روزگار کے قابل افرادی قوت بنانا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وکست بھارت @2047 کے لیے مہارت، تحقیق، اختراع اور روزگار پر مبنی معلومات کی ضرورت ہے۔
نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ راشٹرپتی بھون کے ثقافتی مرکز میں منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم مودی، جو نیتی آیوگ کے چیئرمین بھی ہیں، نے اس میٹنگ کی صدارت کی۔
اس میٹنگ میں ریاستوں کے وزراء اعلیٰ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنر صاحبان، بحیثیت عہدہ ارکان کے طور پر مرکزی وزراء اور خصوصی مدعوئین، نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین سُمن بیری اور نیتی آیوگ کے ممبران نے شرکت کی۔ اِس سال کی میٹنگ کی موضوع تھا: ”وکست بھارت 2047@“۔
اس موضوع کے تحت بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے پر کلیدی توجہ مرکوز کی گئی۔
نیتی آیوگ کے CEO بی وی آر سبرامینیم نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دیا کہ ریاستوں کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ FDI کیلئے مسابقت کرنی چاہیے تاکہ سرمایہ کاری تمام ریاستوں تک پہنچ سکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں