جناب مودی نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلّی اسمبلی کی پہلی نشست میں CAG کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دلّی اسمبلی چناؤ کے نتائج BJP کی ڈبل انجن سرکار میں ملک کے اعتماد کا ثبوت ہیں۔ کل نئی دلّی میں پارٹی ہیڈکوارٹرس میں BJP کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے قومی راجدھانی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے پارٹی پر اپنا اعتماد ظاہر کرنے کے لیے دلّی کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ دلّی میں اب عالمی معیار کا شہری بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے عہد کیا کہ ناری شکتی کے لیے کیے گئے ہر وعدے کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاتون ووٹرس BJP کے لیے ڈھال بن گئی ہیں۔
جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ NDA کا مطلب بہتر حکمرانی اور ترقی ہے۔ عام آدمی پارٹی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے جناب مودی نے دعویٰ کیا کہ رشوت ستانی مخالف پارٹی، بدعنوان پارٹی میں تبدیل ہو گئی ہے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے BJP کے صدر جے پی نڈّا نے کہا کہ دلّی اسمبلی کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی، دلّی کے لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب مودی نے ملک کی سیاست کو پوری طرح بدل دیا ہے۔×