وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ایک کرۂ زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل جی ٹوئنٹی برازیل Summit میں بھی اُتنا ہی معنویت کا حامل ہے، جتنا پچھلے برس دلّی میں منعقدہ Summit میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ نئی دلّی میں منعقدہ جی ٹوئنٹی Summit میں کئے گئے عوام مرکوز فیصلوں پر برازیل کی صدارت کے دوران پیشرفت ہوئی ہے۔
انہوں نے اِس پر اطمینان کا اظہار کیا کہ جی ٹوئنٹی نے پائیدار ترقیاتی اہداف کو ترجیح دی اور سب کی شمولیت والی ترقی، خواتین کی قیادت والی ترقی اور نوجوانوں کی قوت پر توجہ کی۔ انہوں نے بھوک اور غربت کے خلاف عالمی اتحاد کیلئے برازیل کی پہل کے تئیں بھارت کی حمایت کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ عالمی جنوب کے ممالک، عالمی تنازعات کے سبب پیدا ہونے والے غذا، ایندھن اور کیمیاوی کھادوں کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے تاکیداً کہا کہ تبادلہئ خیال صرف اِسی صورت میں کامیاب ہوسکتا ہے، جب عالمی جنوب کے مسائل اور ترجیحات کو ذہن میں رکھا جائے۔ اِس سے قبل تقریب کے مقام پر برازیل کے صدر Lula da Silva نے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔
کئی عالمی لیڈر اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے اجلاس میں حصہ لے رہے ہیں اور اِس برس کی قرارداد سے متعلق ترجیحی شعبوں پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔
اِس برس جی ٹوئنٹی Summit کا موضوع ہے، ”انصاف پر مبنی ایک پائیدار دنیا کی تشکیل“۔
Summit سے الگ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر جوبائیڈن، سنگا پور کے وزیر اعظم لارینس Wong اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گتریس سمیت کئی عالمی لیڈروں سے بات چیت کی۔ آج رات وزیر اعظم مزید باہمی میٹنگیں کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نائیجریا کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد تین ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں آج صبح Rio De Janeiro پہنچے ہیں۔
تیسرے اور آخری مرحلے میں وزیر اعظم اِس ماہ کی 19 سے 21 تاریخ تک گَیانا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ x