وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ زبان کی پابندیوں کو ختم کرنا ہماری اجتماعی ذمے داری ہونی چاہئے۔ نئی دلّی میں 98ویں اکھل بھارتیہ ساہتیہ سمّیلن کا افتتاح کرتے ہوئے جناب مودی نے اجاگر کیا کہ مہاراشٹر کے بہت سے سنتوں نے مراٹھی زبان میں بھگتی تحریک کے ذریعے معاشرے کو ایک نئی راہ دکھائی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہر ایک زبان کو اصل دھارے کی آواز سمجھتی ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ بھارتی زبانوں کے مابین کبھی بھی کوئی رسہ کشی نہیں رہی ہے، بلکہ انھوں نے ایک دوسرے کو دوام بخشا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 1878 سے اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمّیلن، ملک کے 147 سالہ سفر کا ایک گواہ رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں منعقد کی جارہی ہے جب قوم چھترپتی شیواجی مہاراج کے جشن تاجپوشی کے 350 سال کی تقریبات منا رہی ہے۔
تین روزہ یہ سمیلن پینل مباحثوں، کتابوں کی نمائش، ثقافتی پیشکش اور سرکردہ ادبی شخصیات کے ساتھ تعاملی مباحثوں کے ایک متنوع سلسلے کی میزبانی کرے گا۔
Site Admin | February 21, 2025 9:53 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ زبان کی بندشوں کو توڑنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہونی چاہیے۔ حکومت ہر زبان کو اصل دھارے کے حصے کے طور پر دیکھتی ہے
