August 5, 2024 9:41 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر اور لداخ میں ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوئی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کیلئے کام کرتی رہے گی اور آنے والے وقتوں میں، اُن کی خواہشات کو پورا کرے گی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ 5 اگست کو آج کے دن پارلیمنٹ نے دفعہ 370 اور 35 (اے) کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو قوم کی تاریخ میں ایک درخشاں لمحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر اور لداخ میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اِن مقامات پر بھارت کے آئین کو حقیقی طور پر نافذ کیا گیا، جو اُن مرد و خواتین کے ویژن کے عین مطابق تھا، جنہوں نے آئین تیار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اِس منسوخی کے ساتھ ہی، اُن خواتین، نوجوانوں، پسماندہ، قبائلی اور محروم برادریوں کیلئے تحفظ، احترام اور مواقع وضع ہوئے، جو ترقی کے ثمرات سے محروم تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ اسی کے ساتھ ساتھ، اِس نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ جموں و کشمیر میں دہائیوں سے جاری بدعنوانی کو ختم کیا جائے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں