August 25, 2024 10:00 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ خواتین پر مظالم، ناقابلِ معافی گناہ ہے اور قصوروار کو ہرگز نہ بخشا جائے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ اُن کی حفاظت ملک کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر مظالم ناقابلِ معافی جرم ہے اور قصوروار کو ہرگز نہ بخشا جائے۔ جناب مودی مہاراشٹر کے شہر جَل گاؤں میں منعقدہ ایک تقریب میں 11 لاکھ ’نئی لکھپتی دیدیز سر ٹیفکیٹ‘ تقسیم کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ اسپتالوں، اسکولوں، دفتروں اور پولیس نظام جیسے سرکاری اداروں کو، جواب دہ بنایا جائے اور اس سلسلے میں کوئی لاپرواہی، ناقابلِ معافی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سماج اور سرکار کے طور پر ہماری سب سے بڑی ذمہ داری خواتین کی زندگی اور وقار کی حفاظت ہونی چاہیے۔

وزیر اعظم نے لکھپتی دیدیز کا بھی خیرمقدم کیا اور اُن سے اُن کے کاروبار کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے خاص طور سے کہا حکومت خواتین کے لیے وہ سبھی شعبے کھولنے کی جانب کام کر رہی ہے، جو ابھی تک اُن کے لیے ممنوعہ تھے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں