ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 18, 2025 9:36 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت زمینی سطح پر گرام سوراج نافذ کرنے کیلئے پورے اخلاص کے ساتھ کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے Svamitva اسکیم کے تحت ملکیت کے 65 لاکھ کارڈ الاٹ کیے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جائیداد کے مالکوں کو Svamitva اسکیم کے تحت 65 لاکھ پراپرٹی کارڈ تقسیم کیے۔ 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں کے 50 ہزار گاؤں میں یہ پراپرٹی کارڈ تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم دیہی معیشت کیلئے اِسے تاریخی دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ Svamitva اسکیم کے نفاذ کے بعد سے پچھلے پانچ برسوں میں دو کروڑ 25 لاکھ ملکیت کے دستاویزات جاری کیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت زمینی سطح پر گرام سوراج قائم کرنے کیلئے تندہی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ Svamitva یوجنا نے دیہات کی ترقی کی منصوبہ بندی اور اِس پر عمل آوری کو خاطر خواہ حد تک بہتر کیا ہے اور اِس سے ملک میں 100 لاکھ کروڑ اقتصادی امکانات پیدا ہوں گے، جو لوگوں کی اقتصادی بااختیاری میں اہم ترین ثابت ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ Svamitva اسکیم، دیہی معیشت کو ترقی کا بنیادی ستون بنا دے گی۔ جناب مودی نے کہا کہ حکومت، زمینی ریکارڈس کو ڈیجیٹل شکل دینے کیلئے کام کر رہی ہے اور اب تک 23 کروڑ bhu آدھار نمبر جاری کیے جاچکے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ بھارت کی تشکیل میں خواتین، اہم رول ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی بااختیاری اُن کی حکومت کی توجہ کا ایک اہم مرکز ہے اور ہر بڑی اسکیم میں خواتین کو مرکزی حیثیت دی جاتی ہے۔ 2020میں شروع کی گئی Svamitva اسکیم کا مقصد دیہی علاقوں میں جائیدار کے مالکان کو اُن کے حقوق ک ریکارڈس مہیا کرانا ہے تاکہ دیہی بھارت میں اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔ یہ اسکیم، پڈوچیری، انڈمان نکوبار جزائر، تریپورہ، گوا، اتراکھنڈ اور ہریانہ میں پورے طور پر پہنچ چکی ہے۔ مدھیہ پردیش، اترپردیش، چھتیس گڑھ اور مرکز کے زیر انتظام کئی علاقوں میں ڈرون سے سروے کیے جانے کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں