ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 12, 2024 9:56 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت، اصلاحات کے ذریعے نوجوانوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور  کر کے اُن کے تجسس اور عزم کو سرگرم تعاون فراہم  کر رہی ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ حکومت اصلاحات کے ذریعے نوجوانوں کی راہوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے  اُن کے تجسس اور عزم کو سرگرم تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون گرینڈ فنالے کے دوران اختراع کاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب مودی نے کہاکہ آج نوجوان ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے طور طریقے تلاش کرنے کیلئے ملکیت کا ایک احساس پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا مستقبل علم اور اختراع سے چلنے والا ہے اور بھارت کے نوجوان حالات کو تبدیل کرنے میں اُس کی امید اور آرزو ہیں۔ دنیا اِس بات کو تسلیم کر رہی ہے کہ بھارت کی طاقت اُس کے اختراعی نوجوان ہیں۔

چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے عام روش سے ہٹ کر سوچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب مودی نے کہاکہ اُن کی حکومت نوجوانوں کے ساتھ اُن کے کیریئر کے ہر موڑ پر کھڑی ہے اور اُن کی ضرورتوں کے عین مطابق کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہیکاتھون محض ایک رسمی تقریب نہیں، بلکہ عوام نواز حکمرانی کے ماڈل کے طور پر نوجوانوں کو    نئے مواقع فراہم کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

جناب مودی نے بھارت کو اقتصادی سُپر پاور بنانے کیلئے ابھرتے ہوئے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں ڈیجیٹل مواد تیار کرنے اور گیمنگ جیسے شعبے، جو ایک دہائی قبل اچھی طرح سے تیار نہیں ہوئے تھے وہ اب تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کا ساتواں ایڈیشن کَل ملک بھر میں 51 نوڈل مراکز پر ایک ساتھ شروع ہوا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں