وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت، ملک کے مشرقی خطے کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ بھارت کے مشرقی حصے کو، ترقی کا انجن سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم، نئی دلّی میں اڈیشہ Parba تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اڈیشہ کی ترقی کیلئے، پچھلے سال کے مقابلے، اِس سال مزید تین فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اڈیشہ، بھارت کی ترقی میں ایک بنیادی کردار ادا کرتا ہے اور وہ ثقافتی وراثت سے مالامال ہے جسے ملک اور دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اڈیشہ میں نئی سرکار کی تشکیل کے، شروع کے 100 دن کے دوران، 45 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کو منظوری دی گئی ہے۔جناب مودی نے کہا کہ دروپدی مرمو، اڈیشہ کی قبائلی برادری کی ایک بیٹی ہیں اور وہ بھارت کی صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ ہم سب کیلئے فخر کا وسیلہ ہیں۔
اِس موقع پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ وزیر اعظم مودی، بھگوان جگن ناتھ کے، بڑے پرستار ہیں اور اڈیشہ کے عوام کے تئیں اُن کا خصوصی لگاؤ ہے۔
اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ ملک کے مشرقی حصے کی ترقی، ملک کی ترقی کیلئے لازمی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ریاست میں ریلوے کے فروغ کیلئے اڈیشہ کو دس ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ فراہم کئے گئے ہیں۔تین روزہ اڈیشہ Parba-2024 جمعہ کو شروع ہوا تھا اور یہ آج اپنے اختتام کو پہنچا۔ اڈیشہ Parba، ایک ٹرسٹ ’اُڑیہ سماج‘ کی طرف سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب ہے، جو اڑیہ وراثت کے تحفظ اور فروغ کے تئیں قابل قدر طور پر فراہم کرنے میں سرگرم ہے۔
Site Admin | November 24, 2024 9:35 PM