August 11, 2024 9:47 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے کسانوں کو بااختیار بنانے کی پابند ہے۔ انھوں نے آب وہوا کی تبدیلی کا سامنا کرنے اور زیادہ پیداوار دینے والی 109 قسم کی فصلوں کا اجرا کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے کسانوں کو بااختیار بنانے کی پابند ہے۔ جناب مودی نے یہ بات، زیادہ پیداوار دینے والی، آب وہوا کی تبدیلی کا سامنا کرنے والی اور زیادہ تغذیہ بخش 109 قسم کی فصلوں کو جاری کرنے کے بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہی۔ یہ تقریب نئی دلّی کے زرعی تحقیق کے بھارتی ادارے میں منعقد ہوئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ فصلوں کی آب وہوا سے مطابقت رکھنے والی اور زیادہ پیداوار دینے والی قسموں سے، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ 61 فصلوں کی اِن 109 قسموں میں 34 فصلیں کھیت میں اُگائی جانے والی ہیں اور 27 فصلیں باغبانی سے متعلق ہیں۔ اِن سے کسانوں کی آمدنی اور پیداواریت میں اضافہ ہوگا نیز لاگت میں کمی آئے گی۔
کھیتوں میں اُگنے والی فصلوں کے تحت مختلف قسم کے اناج کے بیج جاری کئے گئے، جن میں باجرہ، مویشیوں کا چارہ، تِلہن، دَلہن، گنّا، کپاس، ریشہ اور دیگر امکانی فصلیں شامل ہیں۔
باغبانی والی فصلوں میں پھل، سبزیاں، مختلف قسم کے پودے، ٹیوبرس، مسالے، پھول اور جڑی بوٹیاں شامل ہیں۔اِس موقع پر وزیر اعظم نے کسانوں اور سائنسدانوں سے بات چیت بھی کی۔ اِن نئی قسم کی فصلوں کی اہمیت پر بات چیت کرتے ہوئے جناب مودی نے، زراعت میں، ویلیو ایڈیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ کسانوں نے کہا کہ یہ نئی قسم کی فصلیں انتہائی فائدے مند ہیں کیونکہ اِن سے اخراجات میں کمی آئے گی اور ماحول پر مثبت اثر پڑے گا۔ بعد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اِن فصلوں کے بیج، آب وہوا سے مطابقت رکھتے ہیں اور خراب موسم میں بھی اچھی فصل دے سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں