ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 9, 2024 2:40 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تیسری مدتِ کار میں حکومت کا مقصد بھارت کو دنیا کی تیسری بڑی معیشت بنانا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تیسری مدتِ کار میں حکومت کا مقصد بھارت کو دنیا کی تیسری بڑی معیشت بنانا ہے۔ روس کے ماسکو میں بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ آج بھارت جو بھی ہدف مقرر کرتا ہے اُسے کامیابی سے حاصل کرلیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری مدتِ کار کیلئے اُن کی حکومت کی تشکیل کے بعد بھارتی برادری کے ساتھ یہ اُن کی پہلی بات چیت ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انہوں نے تین گُنی طاقت اور تین گُنی رفتار سے کام کرنے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت دنیا کو ڈجیٹل لین دین کا سب سے زیادہ قابل اعتماد ماڈل پیش کررہا ہے اور سماجی شعبے کی زبردست پالیسیوں کے ذریعے اپنے شہریوں کو با اختیار بنا رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک نے پچھلے دس سال کے دوران ترقی کی جو رفتار حاصل کی ہے اُسے دیکھ کر پوری دنیا حیران ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے جب لوگ بھارت آتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ بھارت بدل رہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت میں یہ تبدیلی صرف نظام اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں نہیں ہوئی ہے بلکہ یہ تبدیلی ملک کے ہر شہری اور ہر نوجوان کی خود اعتمادی میں بھی نظر آرہی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت اور روس عالمی سطح پر خوشحالی کو نئی توانائی فراہم کرنے کیلئے شانہ بشانہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے صدر پوتن کی قیادت کی تعریف کی۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت کی ترقی کی نئی رفتار دنیا کی ترقی میں ایک نیا باب رقم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب بھارت امن، مذاکرات اور سفارتکاری کے بارے میں بات کرتا ہے تو پوری دنیا اِسے غور سے سنتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی معیشت کی ترقی میں بھارت کا تعاون سرِ دست 15 فیصد ہے اور آنے والے وقت میں اِس میں بڑا اضافہ ہونے والا ہے۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں