وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کا آٹوموبائل شعبہ، غیر متوقع بدلاؤ کے دور سے گزر رہا ہے جسے ملک کے عوام کی امنگوں سے تقویت ملتی ہے۔ وزیر اعظم نے موبلیی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مقام کے طور پر ملک کی گنجائش پر روشنی ڈالی۔ جناب مودی نے گرین ٹیکنالوجی اور میک اِن انڈیا پہل جیسے اقدامات پر زور دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے حمایت کے عزم کو دوہرایا۔
وزیر اعظم مودی آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ 6 روزہ بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2025 کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔
وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ موبلٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہر شخص کیلئے بھارت ایک غیر معمولی مقام کے طور پر ابھرا ہے۔
Site Admin | January 17, 2025 9:58 PM