ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 12, 2025 9:54 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت، نوجوانوں کی طاقت سے ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ نوجوانوں کی طاقت سے، بھارت، جلد ہی ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔ جناب مودی نے اگلے 25 سال میں ملک کے مستقبل کو تشکیل دینے میں بھارت کے نوجوانوں کے رول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم آج نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پر نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں وکست بھارت نوجوان رہنماؤں کے 2025 کے مذاکرات میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ یہ دن عظیم روحانی پیشوا، فلسفی، مفکر اور نوجوانوں کی مثالی شخصیت سوامی وویکانند کی یاد میں، اُن کے یومِ پیدائش کے موقع پر ہر سال 12 جنوری کو منایا جاتا ہے۔

جناب مودی نے اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے نوجوانوں کی طاقت سے نمایاں تبدیلی آرہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ بھارت، اقتصادی، دفاعی، سماجی اور ثقافتی طور پر باختیار ملک ہوگا۔ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ بھارت بہت سے شعبوں میں طے شدہ وقت سے پہلے ہی کامیابی حاصل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت اپنے عروج پر ہوگی اور اِس میں سیکھنے کے ساتھ ساتھ آمدنی کے بھی بہت سے موقع ہوں گے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پورا ملک آج سوامی وویکانند کو یاد کررہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوامی وویکانند کا، ملک کے نوجوانوں میں گہرا یقین تھا۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ نوجوان رہنماؤں کے مذاکرات سے حاصل ہونے والے نظریات و تجاویز اب قومی پالیسیوں کا حصہ بنیں گے، جس سے ملک کی ترقی کیلئے رہنمائی حاصل ہوگی۔ جناب مودی نے ایک لاکھ نوجوانوں کو، سیاست میں لانے کے عزم کو دوہرایا۔ تین روزہ وکست بھارت، نوجوان رہنماؤں کے مذاکرات جمعہ کو شروع ہوئے تھے، جس سے نوجوانوں کو ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم ہوا ہے کہ وہ وکست بھارت کیلئے اپنے نِت نئے طریقہئ کار پیش کرسکیں۔ اِس تقریب کے دوران، جناب مودی نے ملک بھر کے تین ہزار فعال نوجوان رہنماؤں سے بات چیت بھی کی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں