ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 21, 2024 2:43 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر مستقبل کو بہتر بنانے میں سرکردہ رول ادا کررہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر مستقبل کو بہتر بنانے کے سلسلے میں قائدانہ رول ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سبھی شعبوں میں تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ جناب مودی ایک پرائیویٹ میڈیا ہاؤس کے زیر اہتمام ورلڈ سمٹ سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے AI کا مطلب آرٹیفیشیل انٹلی جنس ہے، جبکہ بھارت کے لیے AI کا دوسرا مفہوم ہے Aspirational India یعنی اُمنگوں والا بھارت۔

جناب مودی نے کہا کہ جب دنیا غیر یقینی کی کیفیت سے دوچار تھی تو بھارت اُمید کی ایک کرن کے طور پر ابھرا ہے۔ کووڈ-19، عالمی معیشت، افراط زر، بے روزگاری، آب وہوا کی تبدیلی اور جنگ جیسے معاملات کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ عالمی سطح پر حالات کا اثر بھارت پر بھی پڑتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ این ڈی اے سرکار کی تیسری مدت کے صرف 125 دن میں ہی 9 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی اور 15 نئی وندے بھارت ریل گاڑیاں شروع کی گئی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ 8 ہوائی اڈوں کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے، 5لاکھ گھروں میں چھتوں پر شمسی پلانٹ نصب کئے گئے ہیں اور 90کروڑ سے زیادہ درخت لگائے گئے ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مالی امور سے متعلق تکنیک کے عالمی Fintech فیسٹول، عالمی Semiconductor نظام پر تبادلہ خیال اور قابل تجدید توانائی نیز شہری ہوابازی کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کا بھی انعقاد کیاگیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں