وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کے شہری ہوا بازی کے شعبے نے بھارت کو دنیا میں سب سے تیز رفتار کے ساتھ ترقی کرنے والی معیشت بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سرکار اِس شعبے کے ذریعے عوام کو جوڑنے، ثقافت اور خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے۔ جناب مودی نے آج نئی دلّی میں شہری ہوا بازی سے متعلق ایشیا- بحر الکاہل وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِس شعبے کی پیش رفت اور ترقی میں چار ارب لوگ اور بڑھتے ہوئے متوسط طبقے کے ساتھ مانگ میں اضافے کا اہم رول ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے aviation سیکٹر میں ایک بڑی تبدیلی آرہی ہے، لوگوں کو سفر کرنے میں اب زیادہ سہولت ہوگئی ہے اور connectivity کو بھی تقویت ملی ہے۔
وزیر اعظم نے سبھی ممبر ممالک کی جانب سے دلّی اعلانیہ منظور کیے جانے کا اعلان کیا۔ دلّی اعلانیہ، خطے کے aviation شعبے کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا ایک نظریاتی خاکہ ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ دلّی اعلانیہ سے علاقائی کنیکٹیوٹی، اختراع اور aviation کے شعبے میں پائیدار ترقی کیلئے عزم کو تقویت ملے گی۔
اس سے پہلے شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے کل نئی دلّی میں اِس شعبے کی دوسری ایشیا- بحرالکاہل وزارتی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ جناب نائیڈو کو اِس کانفرنس کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔
وزیر موصوف نے ایشیا- بحر الکاہل کے aviation سے متعلق بنیادی ڈھانچے میں کلیدی سرمایہ کاری پر زور دیا تاکہ سال 2035 تک سالانہ ساڑھے تین ارب مسافروں کو شامل کیا جاسکے۔ جناب رام موہن نائیڈو نے زور دے کر کہا کہ بھارت، اگلے سال تک aviation کی افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت 25 فیصد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
Site Admin | September 12, 2024 9:57 PM