July 30, 2024 9:50 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت، دنیا کیلئے شرحِ نمو اور استحکام کا روشن مینار ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت نے زندگی گزارنے میں آسانی، مہارت کے فروغ اور روزگار پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ وہ نئی دلّی میں ”وِکست بھارت کی جانب سفر: مرکزی بجٹ 2024-25 کے بعد کی کانفرنس“ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
جناب مودی نے یقین دہانی کرائی کہ MSMEs پر بھی خصوصی توجہ مرکوز ہے، جو روزگار وضع کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے تمام شہریوں کیلئے زندگی کو آسان بنانے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کو یقینی بنا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار GDP، 8 فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہے اور وہ دن دور نہیں ہے جب بھارت کی معیشت دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن جائے گا۔
جناب مودی نے کہا کہ آج بھارت کی پالیسی، لگن، عزم، فیصلے، تمام دنیا کو ملک میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت، دنیا کیلئے شرح ترقی اور استحکام کا منبع ہے۔ جناب مودی نے اجاگر کیا کہ سرکار جس رفتار اور تیزی کے ساتھ بنیادی ڈھانچہ تیار کررہی ہے، وہ غیرمعمولی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں