ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 28, 2025 9:46 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ”بھارت پہلے“ ملک کی خارجہ پالیسی کا منتر بن گیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ”بھارت پہلے“ ملک کی خارجہ پالیسی کا منتر بن گیا ہے اور اب بھارت  عالمی نظام میں محض ایک شریک ملک نہیں بلکہ مستقبل کو طے کرنے اور اِسے محفوظ رکھنے میں بھی اہم رول ادا کررہا ہے۔ جناب مودی آج نئی دلّی میں ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کے زیرِ اہتمام ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کے دور میں بھارت کی خارجہ پالیسی ہر ایک سے دوری رکھنے کی تھی لیکن اب ہر ایک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے اجارہ داری پر انسانیت کو ترجیح دی ہے اور 21 ویں صدی کا عالمی ادارہ بنانے کی راہ ہموار کی ہے تاکہ مساویانہ شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔

بین الاقوامی مالی فنڈ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ دنیا کی نگاہیں بھارت پر ہیں کیونکہ بھارت، دنیا میں ایسی واحد بڑی معیشت ہے، جس کی GDP صرف 10 سال میں دوگنا ہوگئی ہے اور 25 کروڑ افراد غربت سے باہر آگئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے نوجوان ہنرمند بن رہے ہیں اور اختراع کو آگے لے جارہے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں