وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 2024-25 کا مرکزی بجٹ، وکست بھارت کیلئے ہے جس سے سب کی شمولیت والی ترقی اور سماج کے ہر طبقے کے فائدے کی یقین دہانی ہوتی ہے نیز ایک ترقی یافتہ بھارت کیلئے راہ ہموار ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے ملازمت سے متعلق ترغیبی اسکیم کا اعلان کیا ہے جس سے ملک میں روزگار کے کروڑوں موقعے پیدا ہوں گے۔
بھارت کو، دنیا کا، ایک مینوفیکچرنگ مرکز بنانے کے عزم پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار MSME کو، ملک کے متوسط طبقے اور سماج کے غریب طبقے کیلئے، ملازمت کے امکانات سے مربوط کرنے پر زور دیا۔
دفاع کے شعبے میں ریکارڈ برآمدات کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اِس سال کے بجٹ میں ایک خودکفیل دفاع کا شعبہ تشکیل دینے کے بہت سے التزامات رکھے گئے ہیں۔
Site Admin | July 23, 2024 9:52 PM