بھارتی دفاعی فورسز اور آتم نربھر بھارت پہل کو ایک بڑی جہت دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے تین فرنٹ لائن بحری جہازوں INS سورت، INS نیل گری اور INS Vaghsheer کو آج ممبئی میں بحری ڈاکیارڈ میں شامل کیا۔
اِن تین بحری جنگی جہازوں کو شامل کیا جانا، دفاعی ساز و سامان کی تیاری اور سمندری حفاظت میں، عالمی قائد بننے کے، بھارت کے تصور کو، حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اس سے دفاع کے شعبے میں ایک عالمی لیڈر بننے کی سمت بھارت کی کوششوں کو تقویت حاصل ہوگی اور بھارت کے خودکفیل بننے کی سمت اس کی ضرورت کو بھی پورا کیا جاسکے گا۔
INS-Surat، -15-بی گائیڈڈ میزائل کو تباہ کرنے والا چوتھا اور آخری جہاز ہے۔ یہ جہاز دشمن کے ہتھیاروں کو تباہ کرنے والا، دنیا کا سب سے بڑا اور حساس ترین جہاز ہے۔
INS-Neelgiri، پی-17-اے پہلا جنگی جہاز ہے۔
INS-Vaghsheer، پی-75 اِسکورپئن چھٹی اور آخری آبدوز ہے۔ یہ ڈیزل سے چلنے والی، دنیا کی خاموش ترین اور الگ الگ طرح کی کارروائی انجام دینے والی آبدوزوں میں سے ایک ہے۔ Neelgiri اور Surat پر، ہیلی کاپٹروں کی آمدورفت ہو سکتی ہے، جن میں چیتک، ALH، Sea King اور MH-60R بھی شامل ہے۔
اِن دونوں جہازوں سے رات اور دن دونوں اوقات میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اِن جہازوں میں خاتون افسران اور ملّاحوں کی خصوصی جگہیں بھی موجود ہیں۔ یہ تینوں جہاز، پوری طرح Mazagon Dock Shipbuiders لمیٹڈ ممبئی نے ڈیزائن اور تیار کیے ہیں۔x