ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 18, 2024 9:45 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ NDA نے ملک کی ترقی اور غریبوں اور محروم طبقوں کو با اختیار بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہاہے کہ قومی جمہوری اتحاد NDA نے ملک کی ترقی اور غریبوں اور محروم طبقوں کو با اختیار بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ چنڈی گڑھ میں NDA کے وزراء اعلیٰ اور نائب وزراء اعلیٰ کی میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہاکہ میٹنگ میں اچھی حکمرانی اور عوام کی زندگی اور رہن سہن کو بہتر بنانے کے طور طریقوں پر تفصیلی تبادلہئ خیال کیا گیا۔

بی جے پی کے صدر جے پی نڈا، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اِس میں شرکت کی، جس میں ملک کی ترقی سے متعلق معاملات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سموِدھان کا امرت مہوتسو منانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اِس میٹنگ میں NDA اتحاد کے تقریباً 17 وزراء اعلیٰ اور 18 نائب وزراء اعلیٰ نے شرکت کی۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہاکہ یہ غیرکانگریسی سرکار کی ایسی پہلی میٹنگ ہے، جس میں سبھی پارٹیاں شریک ہوئیں اور مجموعی طور پر چھ قراردادیں منظور کی گئیں۔ اِدھر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہاکہ انہیں ترقی یافتہ بھارت کے عزم کی تکمیل کیلئے مختلف نکات پر وزیراعظم کی طرف سے رہنمائی حاصل ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں