وزیر اعظم نریندر مودی نے کَل وشاکھا پٹنم سے آندھرا پردیش کے لیے 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وشاکھاپٹنم میں آندھرا یونیورسٹی انجینئرنگ کالج کے میدان میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آندھرا پردیش میں ماحولیات کیلئے سازگار توانائی کے اقدامات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے پروجیکٹوں کا آغاز کیا جانا، ریاست کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت آندھرا پردیش کی ترقی کیلئے عہد بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئرن آندھرا پردیش 2047، وکست بھارت 2047 کا اٹوٹ حصہ ہے۔