وزیر اعظم نریندر مودی نے کل پیرس میں AI ایکشن سمٹ کے موقع پر اِسٹونیا کے صدر Alar Karis سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے اُجاگر کیا کہ بھارت اور اسٹونیا کے درمیان پُرجوش دوستانہ تعلقات، جمہوریت، قانون کی حکمرانی، آزادی اور تکثیریت کی اقدار کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں باہمی اشتراک و تعاون میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے اسٹونیا کی سرکار اور کمپنیوں کو بھارت کے ترقی کے سفر اور ڈیجیٹل انڈیا جیسے پروگراموں میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے مدعو کیا۔ ×
Site Admin | February 12, 2025 9:54 AM | PM Estonia Prez
وزیر اعظم نریندر مودی نے کل پیرس میں AI ایکشن سمٹ کے موقع پر اِسٹونیا کے صدر Alar Karis سے ملاقات کی۔
