وزیر اعظم نریندر مودی نے کابینہ کے کَل کے فیصلوں کی ستائش کی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر مختلف پیغامات میں وزیر اعظم نے کہا کہ سرکار کسانوں کی بہبود کیلئے لگاتار اقدامات کررہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ سرکار نے پورے ملک میں رابطوں میں توسیع کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارانسی ہوائی اڈے کے فروغ سے لوگوں کی زندگی میں سہولت ہوگی اور کاشی جانے والے یاتریوں کو بھی آسانی ہوجائے گی۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی کابینہ میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کو سراہا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں NDA سرکار نے کسانوں کی بہبود اور اُن کی خوشحالی کے تئیں عزم کررکھا ہے۔
Site Admin | June 20, 2024 9:44 AM