ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 2, 2024 9:46 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈیجیٹل دھوکہ دہی، سائبر جرائم اور AI ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والے خطرات پر تشویش ظاہر کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے، ڈیجیٹل دھوکہ دہی، سائبر جرائم اور مصنوعی ذہانت AI ٹیکنالوجی، خاص طور پر ڈیپ فیک، جس سے سماجی اور خاندانی رشتوں میں دراڑ پیدا ہوسکتی ہے، اِس کی وجہ سے درپیش خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھوبنیشور میں پولیس کے ڈائریکٹرز جنرل اور انسپکٹرز جنرل کی اُنسٹھویں آل انڈیا کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ٹیکنالوجی کے ایسے استعمال کیلئے کہا، جس سے پولیس کے کام کاج میں بوجھ کم ہو۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ وسائل مختص کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ جناب مودی نے کہا کہ سلامتی کو درپیش چیلنجوں کے قومی اور بین الاقوامی پہلوؤں پر وسیع پیمانے پر مذاکرات کئے گئے۔ انہوں نے کانفرنس میں بیان کی گئی، مسائل سے نمٹنے والی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈیجیٹل دھوکہ دہی، سائبر جرائم اور AI ٹیکنالوجی کی وجہ سے پیدا ہونے والے امکانی خطرات سے نمٹنے کے اقدامات کے طور پر وزیراعظم نے پولیس افسران سے کہا کہ وہ اِس چیلنج کو ایک موقع میں بدل دے۔ شہر میں پولیس کی کارکردگی کے تئیں کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے جناب مودی نے تجویز رکھی کہ ہر ایک قدم پر ملک کے پورے 100 شہروں میں عمل درآمد کیا جائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں