وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چنڈی گڑھ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں بھارت کے فوجداری انصاف کے نظام میں اصلاحات کرنے کیلئے نافذ کردہ تین نئے فوجداری قوانین کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ چنڈی گڑھ ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد وزیر اعظم کا استقبال ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی اور چنڈی گڑھ انتظامیہ کے عہدیداران نے کیا۔ وزیر اعظم پنجاب انجینئرنگ کالج ہال میں ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ پولیس نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے بعد قانون کے نفاذ، عدالتی طریقہئ کار اور شواہد کے بندوبست میں آئی بہتری کو اجاگر کرنے کیلئے تھیٹر کے فنکاروں کی مدد سے لائیو پرفارمنسز پیش کررہی ہے۔ اس میں سیکٹر 12 میں پنجاب انجینئرنگ کالج کے کیمپس میں ایک قتل کی تحقیقات سمیت 8 اسٹیج پرفامنسز بھی شامل ہیں۔
Site Admin | December 3, 2024 2:32 PM