October 13, 2024 2:52 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم گَتی شکتی قومی ماسٹر پلان کے تین سال مکمل ہونے کی ستائش کی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم گَتی شکتی قومی ماسٹر پلان کے تین سال مکمل ہونے کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ پہل بھارت کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں انقلاب لانے میں ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوئی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ گَتی شکتی سے کثیر رخی کنکٹی وِٹی میں اضافہ ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں تیزی کے ساتھ اور موثر انداز سے پیشرفت ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ مختلف متعلقہ اداروں کے خوش اسلوبی کے ساتھ مربوط ہونے سے لاجسٹکس کو فروغ حاصل ہوا ہے، تاخیر ہونے کے واقعات کم ہوئے ہیں اور کئی لوگوں کیلئے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

جناب مودی نے کہا کہ گتی شکتی کی بدولت ملک، وِکست بھارت کے نظریے کی تکمیل کو رفتار دے رہا ہے اور اِس سے ترقی، پیشرفت، کاروبار اور اختراع کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں