August 20, 2024 3:18 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرس پیرالمپکس کے بھارتی دستے کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرس پیرالمپکس کے بھارتی دستے کے ساتھ بات چیت کی۔ پیرس پیرالمپکس اِس ماہ کی 28 تاریخ سے شروع ہوگا۔ اُنہوں نے کَل ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایتھلیٹس سے بات چیت کے دوران کہا کہ بھارتی ایتھلیٹس بھارت کے پرچم برداروں کی حیثیت سے پیرس جارہے ہیں۔

جناب مودی نے کہا کہ 140 کروڑ ہموطنوں کی دعائیں ایتھلیٹس کے ساتھ ہیں۔

کھیلوں کے وزیر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ بھارت پیرالمپکس میں شرکت کیلئے اپنا سب سے بڑا دستہ بھیج رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرس پیرالمپکس میں 84 با صلاحیت ایتھلیٹس بھارت کی نمائندگی کریں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں