ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 30, 2024 9:50 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور مختلف سکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہوں کے ساتھ داخلی سکیورٹی سے متعلق کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پولیس کے اعلیٰ حکام اور مختلف سکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہوں کے ساتھ قومی سلامتی سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ بھوبنیشور میں جاری پولیس کے ڈائریکٹر جنرلس اور انسپکٹر جنرلز کی آل انڈیا کانفرنس کے دوسرے دن وزیر اعظم نے پولیس کو درپیش مختلف کارروائی جاتی اور ڈھانچہ جاتی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ داخلی سکیورٹی، نئے فوجداری قوانین، سرحدی سکیورٹی، سائبر کرائم، ماؤنوازوں کا چیلنج جیسے کئی معاملات اور مصنوعی ذہانت اور ڈرون جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والے چیلنجوں اور دہشت گردی مخالف حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور مرکزی داخلہ سکریٹری گوبند موہن کے ساتھ کانفرنس میں موجود تھے۔جناب شاہ نے کَل کانفرنس کا افتتاح کیا تھا۔ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرلس اور انسپکٹر جنرلس نے جرائم کی روک تھام اور امن وقانون کے انتظام وانصرام سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اپنی اپنی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا خاکہ پیش کیا۔وزیر اعظم جو جمعہ کی شام بھوبنیشور پہنچے تھے، کَل بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں