وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مہاکنبھ 2025، اتحاد اور مساوات کا ایک ایسا مہایگیہ ہوگا جو قوم کی رہنمائی کرے گا نیز اِس کے بارے میں دنیا بھر میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وہ مہاکنبھ 2025 کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد پریاگ راج کے سنگم علاقے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ مہاکنبھ 2025 باقاعدہ طور پر اگلے سال 13 جنوری کو شروع ہوگا اور 26 فروری تک جاری رہے گا۔ اِس موقع پر وزیر اعظم نے تقریباً پانچ ہزار 500 کروڑ روپئے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا جن میں بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے اور پریاگ راج میں بلارکاوٹ کنکٹی ویٹی فراہم کرنے کے مختلف ریل اور سڑک کے پروجیکٹ شامل ہیں۔
وزیراعظم نے بھاردواج آشرم کوریڈور، Shringverpur دھام کوریڈور سمیت اہم مندروں کے کوریڈورس اور دیگر کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کنبھ Sah’AI’Yak چاٹبوٹ کا بھی آغاز کیا جو مہاکنبھ میلہ 2025 سے متعلق عقیدتمندوں کو تقریبات کے بارے میں رہنمائی اور اَپ ڈیٹس کی تفصیلات فراہم کرتا ہے۔جناب مودی نے کہا کہ پریاگ راج کی مقدس دھرتی پر مہاکنبھ کے دوران ایک نئی تاریخ رقم کی جائے گی جو کہ شمولیت اور ہر طرح کی غیر مساوات کو ختم کرنے کی قوت کی ایک کامیاب علامتی تقریب ہے۔
Site Admin | December 13, 2024 9:48 PM