ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 10, 2024 10:09 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے ویانا میں آسٹریا کے چانسلر کارل نہمر کے ساتھ بات چیت کی

وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریا کے چانسلر Karl Nehammer نے آج ویانا کے Hofburg Palace میں ایک گول میز کاروباری میٹنگ میں بھارت اور آسٹریا کے معروف CEOs سے مشترکہ طور پر خطاب کیا۔ جناب مودی نے بھارت کی کمپنیوں اور آسٹریا کی کمپنیوں کے درمیان بنیادی ڈھانچے، قابلِ تجدید توانائی، آلودگی سے پاک شعبوں، نئی اور اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، مالیاتی ٹیکنالوجی، اسٹارٹ اَپس اور  جدّت طرازی سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے قابلِ ذکر امکانات کو اُجاگر کیا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نے ویانا میں آسٹریا کے چانسلر Karl Nehammer کے ساتھ بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہئ خیال کیا۔

میٹنگ کے بعد ایک اخباری بیان میں جناب مودی نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے آب و ہوا کی تبدیلی اور دہشت گردی سمیت آج انسانیت کو درپیش بڑے چیلنجوں کے بارے میں تبادلہئ خیال کیا۔

جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے یوکرین اور مغربی ایشیاء کی صورتحال سمیت دنیا بھر میں جاری تمام تنازعات پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ دور جنگ کا نہیں ہے۔

آسٹریا کے چانسلر Karl Nehammer نے کہا کہ معاشرے میں ڈیجیٹلائزیشن اور بنیادی ڈھانچے کو بہت زیادہ رفتار ترقی دینے کی جب بات آتی ہے تو بھارت کی کامیابی نہایت متاثر کُن اور حوصلہ افزا ہے۔×

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویانا میں آسٹریا کے وفاقی صدر Alexander Van Der Bellen سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی معاملات کے ساتھ ساتھ آسٹریا اور بھارت کے درمیان تعاون و اشتراک کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہئ خیال کیا۔ انھوں نے ماحولیاتی پائیداری، گلوبل وارمنگ اور آب و ہوا میں تبدیلی کے اقدامات پر بھی تبادلہئ خیال کیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں