July 21, 2024 9:54 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے وراثت سے متعلق عالمی کمیٹی کے 46 ویں اجلاس کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں وراثت سے متعلق عالمی کمیٹی کے 46 ویں اجلاس کا افتتاح کیا۔ بھارت اِس کمیٹی کی میٹنگ کی پہلی بار میزبانی کر رہا ہے۔ یہ میٹنگ، اِس مہینے کی 31 تاریخ تک جاری رہے گی۔
اِس موقع پر جناب مودی نے کہا کہ بھارت، عالمی تعاون کو فروغ دینے اور وراثت کو تحفظ دینے کی کوششوں کے تئیں مقامی برادریوں کو سرگرم کرنے کا پابند ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی وراثت، نہ صرف ایک تاریخ ہے بلکہ ایک سائنس بھی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے برسوں میں حکومت نے بھارت کے، 350 سے زیادہ قدیم وراثتی مقامات کو بحال کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ میٹنگ بھارت میں منعقد ہو رہی ہے جو دنیا کی قدیم ترین زندہ تہذیبوں میں سے ایک ہے۔
وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا کہ بھارت، یونیسکو، کے وراثت سے متعلق عالمی مرکز کیلئے 10 لاکھ ڈالر کا تعاون جاری رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ رقم صلاحیت سازی، تکنیکی مدد اور عالمی وراثتی مقامات کے تحفظ کیلئے استعمال کی جائے گی۔ جناب مودی نے کہا کہ اِس امدادی رقم کا استعمال خاص طور پر عالمی جنوب کے ملکوں کیلئے کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی نظر، ترقی اور ریاست پر ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ شمال مشرق کے مقبروں کو، یونیسکو کی عالمی وراثت کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ، دنیا کا 43 واں اور شمال مشرقی بھارت کا پہلا عالمی وراثتی مقام ہوگا۔
اِس موقع پر ثقافت اور سیاحت کے وزیر گیجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ اِس سے بھارت کی مالا مال ثقافت، وراثت اور تنوع کو بین الاقوامی اور قومی مندوبین کیلئے نمایاں کرنے کا ایک موقع فراہم ہوگا۔اِس میٹنگ میں 150 سے زیادہ ملکوں کے 2 ہزار سے زیادہ بین الاقوامی اور قومی مندوبین شرکت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں