ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 20, 2024 9:46 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے وارانسی میں چھ ہزار 700 کروڑ روپئے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی سے 6 ہزار 700 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اِن میں مدھیہ پردیش میں Rewa، چھتیس گڑھ میں امبیکا پور اور اترپردیش میں سہارنپور ہوائی اڈوں کا افتتاح شامل ہے، جنہیں علاقائی کنیکٹیوٹی اسکیم اڑان کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اِس بات پر زور دیا کہ تعلیم، ہنر کے فروغ، کھیل کود، حفظانِ صحت، سیاحت اور دیگر شعبوں سے متعلق ترقیاتی پروجیکٹ آج وارانسی کو پیش کیے گئے ہیں، جن سے لوگوں کا نہ صرف معیار زندگی بہتر ہوگا بلکہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
جناب مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ حکومت نے گزشتہ 10 برس کے دوران ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے ایک بڑی مہم شروع کی ہے تاکہ عوام کیلئے خدمات کو بہتر بنایا جاسکے اور سرمایہ کاری کے ذریعے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشی، ایک ماڈل سٹی ہے، جہاں وراثت کو برقرار رکھتے ہوئے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ اِس بات پر زور دیتے ہوئے کہ معاشرے کی ترقی تبھی ہوتی ہے جب اُس کی خواتین اور نوجوانوں کو با اختیار بنایا جائے، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے خواتین کو نئی طاقت دی ہے۔ انہوں نے مُدرا یوجنا جیسی اسکیموں کا ذکر کیا، جن کے تحت کروڑوں خواتین کو اپنا خود کا روزگار شروع کرنے کیلئے قرضوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اِس تقریب میں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے وارانسی کے عوام کو ترقی کا یہ دیوالی تحفہ پیش کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے Rewa ہوائی اڈے، چھتیس گڑھ کے امبیکاپور میں Maa Mahamaya ہوائی اڈے اور اترپردیش کے سہارنپور میں Sarsawa ہوائی اڈّے کی نئی ٹرمنل عمارتوں کا افتتاح کیا۔ اِن اقدامات سے کنیکٹیوٹی کو بہتر بنانے کے اُن کی حکومت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے وارانسی میں لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے کے Runway کی توسیع اور ایک نئی ٹرمنل عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
کھیلوں کیلئے اعلیٰ معیار کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے اپنے ویژن کے مطابق وزیر اعظم نے کھیلو انڈیا اسکیم اور اسمارٹ سٹی مشن کے تحت وارانسی اسپورٹس کمپلیکس کی ترقی کے دوسرے اور تیسرے مرحلوں کا افتتاح کیا۔
وزیر اعظم نے سارناتھ میں بودھ مذہب سے متعلق سیاحتی ترقیاتی کاموں کا بھی افتتاح کیا۔ انھوں نے Banasur مندر اور گرودھام مندر میں سیاحتی ترقیاتی کاموں اور پارکوں کی تزئین کاری جیسے دوسرے کئی اقدامات کی بھی شروعات کی۔اِس سے پہلے دن میں، وزیر اعظم مودی نے وارانسی میں تمل ناڈو کے کانچی کاما کوٹھی پیٹھ کے Jagadaguru سری شنکرا وجیندرا سرسوتی Swamigal کی موجودگی میں آر جے شنکرا آئی اسپتال کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا کہ سرکار ملک میں حفظانِ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اگلے پانچ سالوں میں 75 ہزار میڈیکل سیٹ کا اضافہ کرے گی۔
وزیر اعظم نے حفظانِ صحت سے متعلق مرکزی سرکار کے کئی اقدامات کا ذکر کیا جس سے عوام کو سستا اور مناسب قیمت پر علاج مل رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں پروانچل میں ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ آیوشمان آروگیہ مندر قائم کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے مناسب قیمت پر دوائیاں مل رہی ہیں اور اس سے دوائی پر خرچ میں اوسطاً پچیس فیصد کی کمی آئی ہے۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ نئے آئی اسپتال سے بزرگوں اور بچوں دونوں کو فائدہ ہوگا اور شنکر آچاریہ اور سنکرا ٹرسٹ سے اپیل کی کہ وہ بہار میں بھی ایک سینٹر کھولنے پر غور کریں۔
تقریب کے دوران کانچی شکر آچاریہ نے وزیر اعظم مودی کی ترقیاتی کوششوں کی ستائش کی۔ انھوں نے مرکز کی NDA سرکار کی تعریف کی اور کہا کہ حکمرانی کیلئے یہ ایک رول ماڈل ہے۔ انھوں نے ملک کی ترقی کیلئے وزیر اعظم مودی کی قیادت کی تعریف کی اور NDA کا ایک نیا مفہوم پیش کیا ’نریندر دامودر داس کا انوشاسن‘۔ یہ شہریوں کے تحفظ، آسانی اور خودمختاری پر مرکوز حکمرانی کا ایک نمونہ ہے۔
شنکر آچاریہ نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت مضبوط قیادت کی وجہ سے ترقی کر رہا ہے۔ انھوں نے وزیراعظم مودی کے تئیں تشکر کا اظہار کیا جو بقول اُن کے خدا کی طرف سے ایک نعمت ہیں۔
انھوں نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ سومناتھ اور کیدارناتھ میں بحالی کے کاموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ثقافتی احیا میں سرکار کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں