ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 24, 2024 9:57 AM

printer

 وزیر اعظم نریندر مودی نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مستقل کے سربراہ اجلاس سے خطاب کیا۔   انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے کو  ایک پُل کا کام کرنا چاہئے، نہ کہ رکاوٹ کا۔

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے کو ایک پُل کا کام کرنا چاہئے نہ کہ رکاوٹ کا۔ کل رات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مستقبل کی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ عالمی بھلائی کیلئے بھارت اپنے ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے کو مشترک کرنے کیلئے تیار ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ٹکنالوجی کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کیلئے توازن کے ضابطے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کیا کہ دنیا ایسی عالمی ڈیجیٹل گورنننس چاہتی ہے، جس میں خودمختاری اور سا لمیت برقرار ہو۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ انسانیت کی کامیابی اجتماعی طاقت میں مضمر ہے، میدانِ جنگ میں نہیں۔

امن اور سلامتی کو درپیش خطرات کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جہاں ایک طرف دہشت گردی عالمی سطح پر لگاتار امن اور سکیورٹی کیلئے ایک سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے، وہیں سائبر سکیورٹی، بحری شعبہ اور خلاء تنازعات کے نئے میدانوں کے طور پر اُبھر رہے ہیں۔ اِن تمام امور کے سلسلے میں جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ عالمی کارروائی، عالمی عزائم سے ہم آہنگ ہونی چاہیے۔

کثیر رُخی اداروں میں اصلاحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے، کیونکہ اصلاحات مطابقت اور معنویت کی کلید ہیں۔

وزیر اعظم نے G-20 میں افریقی یونین کی مستقل رکن کے طور پر شمولیت کو اِس سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کیلئے ایک کرہئ ارض، ایک کنبہ، ایک مستقبل، ایک عہد ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں