وزیر اعظم نریندر مودی نے نائیجیریا، برازیل اور گیانا کا اپنا تین ملکوں کا دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔ وزیراعظم کے اِس تیز رفتار دورے میں تین ملکوں میں کئی باہمی میٹنگیں ہوئیں۔ جناب مودی نے تین ملکوں کے اپنے دورے کے دوران، عالمی لیڈروں کے ساتھ 31 باہمی میٹنگیں اور غیررسمی بات چیت کی۔
اِس دورے کے دوران، جناب مودی نے نائیجیریا میں ایک باہمی میٹنگ کی، برازیل میں جی ٹوینٹی سمت کے موقع پر 10 باہمی میٹنگیں کیں اور گیانا میں اسی طرح کی 9 میٹنگیں کیں۔
برازیل میں باہمی میٹنگوں کے دوران، انڈونیشیا کے صدر Prabowo Subianto، پرتگال کے وزیر اعظم Luis Montenegro، برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer، چِلی کے صدر Gabriel Boric اور ارجنٹینا کے صدر Javier Milei سے وزیر اعظم مودی نے اپنی پہلی میٹنگیں کی۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ نائیجیریا، برازیل اور گیانا کے اپنے دورے پر جناب مودی ملک کے مختلف حصوں سے نادر تحائف اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
دورے کے دوران وزیر اعظم مودی مہاراشٹر سے آٹھ تحائف، جموں وکشمیر سے پانچ، آندھراپردیش اور راجستھان سے تین-تین، جھارکھنڈ سے دو اور کرناٹک، تمل ناڈو، اترپردیش، بہار، اڈیشہ اور لداخ سے ایک-ایک تحفہ اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ مہاراشٹر سے لئے گئے تحائف میں کولہاپور سے لیا گیا Silofar Panchamrit Kalash شامل ہے، جسے اُنھوں نے نائیجیریا کے صدر کو پیش کیا۔ Warli پینٹنگز برازیل کے صدر کو دی گئیں اور ایسے ہی تحائف کے طور پر CARICOM ممالک کے لیڈروں کو دی گئیں۔ پونے سے لیا ہوا خالص خام یاقوت، آسٹریلیا کے وزیر اعظم کو پیش کیا گیا۔ چاندی کا ہاتھ سے بنایا ہوا شطرنج کا ایک سیٹ پرتگال کے وزیراعظم کو دیا گیا جس پر روایتی ڈیزائن بنے تھے۔ موم بتی رکھنے کا ایک دلفریب چاندی کا اسٹینڈ، اٹلی کے وزیر اعظم کو دیا گیا۔
جموں وکشمیر کی درخشاں ثقافت کی نمائندگی کشمیری زعفران کے ذریعے ہوئی جسے ایک خوبصورت تحفے کے طور پر CARICOM ملکوں کے لیڈروں کو دیا گیا۔ راجستھان سے لئے گئے تحائف میں چاندی کا فوٹو فریم شامل تھا، جس پر پھلکاری کا کام کیا گیا تھا اور اِسے ارجنٹینا کے صدر کو پیش کیا گیا۔ آندھراپردیش سے لئے گئے تحائف میں بیش قیمتی پتھروں سے آراستہ چاندی کا Clutch Purse شامل ہے، جس پر خوبصورت پھولوں کے دقیق ڈیزائن بنائے گئے تھے، جسے برازیل کے صدر کی اہلیہ کو پیش کیا گیا۔ آندھراپردیش کی اَراکو وادی میں دیسی معاشروں کی جانب سے اُگائی جانے والے اَراکو Coffee ایک گفٹ ہیمپر کے طور پر CARICOM ممالک کے لیڈروں کو دی گئی۔
Site Admin | November 22, 2024 9:08 PM