وزیر اعظم نریندر مودی نے Chile کے صدر Gabriel Boric Font کے ساتھ بات چیت کی، جس میں انہوں نے بھارت-چلّی کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی۔ مذاکرات کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ اس سے پہلے آج جناب Boric نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بھی صدر Boric سے ملاقات کی اور بھارت-چلّی کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کے ان کے عزم کی ستائش کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے چلّی کے صدر اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان آج ہونے والے تبادلہئ خیال پر اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان نئی شراکت داری اور دو طرفہ تعلقات کی راہ ہموار ہوگی۔
صدر Font آج شام راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے، جنہوں نے ان کیلئے ایک ضیافت کا انتظام کیا ہے۔ چلّی کے صدر بھارت کے پانچ روزہ دورے پر آج نئی دلی پہنچے ہیں۔