ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 15, 2025 9:50 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دلّی میں گلوبل بزنس سمٹ سے خطاب کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ بھارت عالمگیر مستقبل کے بارے میں نہ صرف تبادلہ خیال میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے بلکہ وہ اِس تبادلہ خیال کی قیادت بھی کر رہا ہے۔ دلّی میں ایک میڈیا ہاؤس کی جانب سے منعقدہ ایک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ بھارت عالمگیر سطح پر ایک ایسے مرتبے کا حامل ہے جو اِس سے پہلے کبھی نہیں تھا۔ انھوں نے وضاحت کی کہ 2014 کے بعد سے بھارت ترقی کی تیز رفتار راہ پر گامزن رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج عالمی پلیٹ فارمس پر بھارت کا اعتماد ہمیشہ کے مقابلے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی، کل نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں Bharat Tex 2025 میں شرکت کریں گے۔ وہ اِس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ Bharat Tex 2025، ایک عظیم الشان عالمی پروگرام ہے، جو 14 سے 17 فروری تک بھارت منڈپم میں منعقد ہوگا۔ اِس پروگرام میں خام مال سے لے کر تیار مصنوعات تک ٹیکسٹائل کی مکمل ویلیو چین کو ایک ہی مرکز پر دستیاب کرایا جائے گا۔ توقع ہے کہ یہ پروگرام یہاں آنے والے افراد، پالیسی سازوں، عالمی CEOs کے علاوہ پانچ ہزار سے زیادہ نمائش کاروں اور 120 سے زیادہ ملکوں کے 6 ہزار بین الاقوامی خریداروں کو راغب کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں