وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں کرم یوگی سپتاہ قومی لرننگ ہفتے کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مشن کرم یوگی کے ذریعے ایسے انسانی وسائل تیار کرنے کا ہدف ہے، جو ہمارے ملک کی ترقی کیلئے کلیدی محرک بن جائے۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ قومی لرننگ ہفتے کے دوران نئی سیکھ اور تجربات سے کام کرنے کے نظام کو بہتر بنانے کو طاقت اور مدد فراہم ہوگی۔ اِس سے 2047 تک وکست بھارت بنانے کے ہمارے ہدف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے گزشتہ دس سال کے دوران سرکار کی سوچ کو بدلنے کیلئے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بات کی، جن کے اثرات آج لوگوں کے ذریعے پوری طرح محسوس کیے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ایک طرف جہاں دنیا مصنوعی ذہانت AI کو ایک موقع کے طور پر دیکھتی ہے، وہیں بھارت کیلئے مصنوعی ذہانت، چیلنج اور موقع، دونوں پیش کرتی ہے۔ انہوں نے دو AI، ایک آرٹیفشیل انٹلیجنس اور دوسری Aspirational انڈیا یعنی امنگوں والے بھارت کے بارے میں روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے دونوں کے درمیان توازن قائم رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اگر امنگوں والے بھارت کی ترقی کو رفتار دینے کیلئے مصنوعی ذہانت کا کامیابی سے استعمال کیا جائے تو اِس سے انقلابی تبدیلی رونما ہوسکتی ہے۔ جناب مودی نے سول سروینٹس کو مشورہ دیا کہ وہ بڑھتے ہوئے معیارات کو پورا کرنے کیلئے خود کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کریں۔ اِس کام میں مشن کرم یوگی ان کیلئے مدد فراہم کرنے والا ثابت ہوسکتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے iGOT پلیٹ فارم کی بھی ستائش کی اور کہا کہ 40 لاکھ سے زیادہ سرکاری ملازمین نے اِس پلیٹ فارم پر اپنا اندراج کرایا ہے۔
Site Admin | October 19, 2024 9:54 PM