August 30, 2024 9:59 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے پال گھر ضلعے میں Vadhvan بندرگاہ کا سنگ بنیاد رکھا، جس سے بین الاقوامی جہاز رانی راستوں کیلئے سیدھا رابطہ فراہم ہوسکے گا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں Vadhvan پورٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انھوں نے ماہی پروری سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا۔ اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے دس سال میں ملک کے ساحلی علاقوں میں تیزی کے ساتھ ترقی ہوئی ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ جناب مودی نے کہا کہ سرکار نے بندرگاہوں کو جدیدطرز پر ڈھالنے کا کام کیا ہے، آبی گذرگاہیں تیار کی ہیں اور اِس کام پر لاکھوں کروڑوں روپئے لگائے ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے نوجوانوں کو فائدہ ملا ہے اور نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ آج پوری دنیا کی نگاہیں Vadhvan پورٹ پر ہیں، جس سے اِس پورے خطے کا اقتصادی منظر نامہ بدل جائے گا۔ Vadhvan پورٹ پال گھر ضلع میں Dahanu ٹاؤن کے نزدیک واقع ہے اور یہ ملک کی گہرے پانی کی سب سے بڑی بندرگاہوں میں سے ایک ہوگی۔ اِس سے بین الاقوامی جہاز رانی راستوں کیلئے سیدھا رابطہ فراہم ہوسکے گا، ایک مقام سے دوسرے مقام تک جانے میں کم وقت لگے گا اور خرچ بھی کم ہوگا۔ وزیر اعظم نے ماہی پروری سے متعلق 218 پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا اور سنگ بنیاد رکھا جن کی مالیت تقریباً ایک ہزار 560 کروڑ روپئے ہے۔ اِس کا مقصد ملک میں مذکورہ سیکٹر کے بنیادی ڈھانچے اور پیداواریت کو فروغ دینا ہے۔جناب مودی نے چھترپتی شیواجی اور اُن سبھی لوگوں سے معذرت کا اظہار کیا جنہیں راج کوٹ قلعہ پر سرکردہ حکمراں کے مجسّمے کے منہدم ہونے سے ٹھیس پہنچی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں